سکیورٹی خدشات ، اڈیالہ جیل میں قید  بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات پر  پابندی


راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی  سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کردی گئی ۔

اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک قیدیوں سے ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کی گئی   جس کے بعد اڈیالہ جیل میں قید  بانی پی ٹی آئی  سے پارٹی رہنمائوں، وکلا اور خاندان کے افراد بھی ملاقات نہیں کرسکیں گے۔

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی  ، اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔