اسرائیل کی طرف سے فلسطینی اراضی پر قبضہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،یوسف رضا گیلانی


اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی اراضی پر  قبضہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے یوم یکجہتی فلسطین پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اسرائیلی افواج نے پچھلے ایک سال سے ظلم اور بربریت کی انتہا کر دی ہے ، عالمی برادری کو فلسطینیوں کی حالت زار پر توجہ دینے اور تنازع کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لئے کام کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی اراضی پر قبضہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ،عالمی برادری پر دیرپا امن کے  لئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لئے کام کرے ،فلسطینی عوام کی جائز امنگوں کو تسلیم کیا جائے۔