اسلام آباد راولپنڈی (صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال ہو گئیں ۔ وفاقی دارالحکومت میں 51 گھنٹے بعد موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال ہو ہوگئی ۔دوسری جانب راولپنڈی کے مریڑ چوک، کمیٹی چوک، وارث خان اور راولپنڈی ڈبل روڈ سے بھی کنٹینرز ہٹا دیئے گئے
جبکہ مری روڈ اور اطراف کے راستے ٹریفک کے لئے کھول دیئے گئے اور ٹریفک بحال ہو گئی ۔۔ڈی سی نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں اندرون شہر میں مجموعی طور پر ٹریفک بحال کر دی گئی ، راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے راستے کھولنا اسلام آباد انتظامیہ کا اختیار ہے۔گوجرخان میں بھی دو روز سے بند موبائل سروس بحال ہوگئی۔