جڑواں شہروں میں تیسرے روز بھی راستے سیل ،میٹروبس سروس بند ،موبائل فون سروس بحال


اسلام آباد (صباح نیوز) پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر جڑواں شہروں میں تیسرے روز بھی راستے سیل ،میٹروبس سروس بند رہی ،شہری رل گئے، موبائل  فون سروس بھی بحال کر دی گئی۔

راولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والے تمام راستے فیض آباد وغیرہ مسلسل بند ہیں، کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی ہیں۔ جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس تاحال معطل ہے ۔اندرون شہر اگرچہ دکانیں و بازار کھلے ہیں لیکن کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں، راستوں کی بندش کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی سمیت شہری زندگی بری طرح متاثر رہی۔

دوسری جانب ڈی سی راولپنڈی  نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے راستے کھولنا اسلام آباد انتظامیہ کا اختیار ہے۔گوجرخان میں بھی دو روز سے بند موبائل سروس  بحال ہوگئی۔