مولانا اچھے باشریعت آدمی ہیں، ان سے پوچھیں کون کال کر رہا ہے، فروغ نسیم


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ مولانا صاحب اچھے باشریعت آدمی ہیں، ان سے پوچھیں کہ کس کی کالز آ رہی ہیں، کون کال کر رہا ہے۔

یہ بات وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے پارلیمنٹ ہاوس میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی جس کا کہنا تھا کہ مولانا کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کو بل منظور کرانے کے لیے فون کالز آ رہی ہیں۔

وزیرِ قانون فروغ نسیم نے کہا کہ یہ نمبر گیم ہے،ہمیں لگتا ہے کہ ہمارے پارلیمنٹ کے نمبر پورے ہیں، ہمارے بل بھی ایسے ہیں جو عوام کی دلچسپی کے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان بلز کو اخلاقی اور عددی طور پر پاس ہو جانا چاہیئے، انشا اللہ ہمیں ناکامی نہیں ہو گی، ایم کیو ایم کے تحفظات دور ہو گئے ہیں۔