سراج الحق،لیاقت بلوچ ، امیر العظیم و دیگر کی سینئر صحافی سلمان غنی کے بھائی عثمان غنی کے انتقال پر اظہار تعزیت


لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق و دیگر نے سینئر صحافی سلمان غنی کے بھائی عثمان غنی کے انتقال پر اظہار تعزیت  کیا ہے ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امراء  لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، راشد نسیم ، ڈپٹی  سیکرٹریز جنرل اظہر اقبال حسن ، سید وقاص جعفری ، محمد اصغر ، حافظ ساجد انور ،

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے سینئر صحافی و تجزیہ کار سلمان غنی سے ان کے بھائی عثمان غنی کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ جماعت اسلامی کے راہنماؤں نے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔