پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان


کراچی (صباح نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ  میں زبردست تیزی رہی ۔جمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس بڑھ گئے،کے ایس ای انڈیکس میں 43 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔

سٹاک سرمایہ کاروں کے مطابق حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

آئی ایم ایف کی بڑی شرط پوری ہونے پر سرمایہ کاروں میں زبردست جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لانگ مارچ ختم ہونے پر سیاسی عدم استحکام کی صورتحال میں بہتری آنے پر گزشتہ روز بھی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی اور انڈیکس میں 529 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔