اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کے حق سے جمہوریت مضبوط ہوگی،فواد چودھری


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی،اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کے حق سے جمہوریت مضبوط ہوگی ۔

ٹویٹر پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ پارلیمان آج اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا قانون پاس کر لے گی۔ فواد چودھری نے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔