الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ فیصل آباد کے تحت فری میڈیکل کیمپ


فیصل آباد(صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ فیصل آباد کے تحت  بیٹھک اسکول رسول پارک میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیاجس میں آئی سپیشلسٹ اور جنرل فزیشن نے کافی تعداد میں مریضوں کا چیک اپ کیا.

کیمپ میں آنکھوں کے امراض میں مبتلا بچوں اور خواتین کا مفت  چیک اپ، ادویات اور عینک” تحفتا دی گئیں.

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ فیصل آباد کی صدر ثمینہ پرویز اور نائب صدر رخسانہ یونس نے خصوصی شرکت کی