پشاور(صباح نیوز)صوبہ خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 23مئی سے ہوگا۔صوبے کے تمام اضلاع میں انسداد پولیو مہم 23مئی سے شروع ہوگی، پولیو کوآرڈینیٹرایمرجنسی آپریشن سنٹر عبدالباسط نے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم افتتاح کیا۔
ای او سی عبدالباسط نے کہا کہ پولیو مہم 23 سے 27 مئی تک چلائی جائیگی جبکہ خیبر اور پشاور میں 2 دن اضافے کیساتھ 29 مئی تک مہم چلائی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ مہم میں 30 ہزار 981 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 65ہزار 960 افراد یو سی لیول پرانسداد پولیو مہم کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ پولیو سے پانچ سال تک کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں،
اس بیماری سے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں، حتی کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔ اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے،
پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیوسے بچاؤ قطرے پلوا کر اس موذی وائرس کو پھیلنے سے بچایا جاسکتا ہے۔بار بار پولیوسے بچاؤ قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں، انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔