وزیراعظم شہباز شریف کا کل  دورہ کراچی متوقع


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا کل(جمعہ کو) دورہ کراچی متوقع ہے جہاں وہ نیوی کی تقریب میں شرکت کرینگے۔

دورہ کراچی میں وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوگی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کراچی کی امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم کے دورے کے موقع پر کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بھی خصوصی اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔