مقبوضہ کشمیر میں سال 2020 کے دوران1203 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق


 سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں سال 2020 کے دوران1203 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوگئے ۔

وزارت داخلہ  کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے مطابق  ، سال 2020 میں جموں و کشمیر اور لداخ میں 1203 حادثاتی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 1018 مرد اور 185 خواتین تھیں۔

لداخ میں 102 حادثاتی اموات میں 89 مرد اور 13 خواتین شامل ہیں۔این سی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق، مختلف ٹریفک حادثات کی وجہ سے، جموں و کشمیر میں 740 اموات ہوئیں اور 61 اموات زہر پینے کی وجہ سے ہوئیں، اس کے بعد گرنے سے 55 اموات ہوئیں جبکہ سال 2020 میں ڈوبنے سے 53 اموات ہوئیں۔جموں و کشمیر میں بھی بجلی کا کرنٹ لگنے سے 21 اموات اور 34 اچانک اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جن میں 33 کو دل کا دورہ پڑا ہے۔

اس کے علاوہ، آگ کے حادثات کی وجہ سے 17 اموات ہوئی ہیں،اسی طرح برفانی تودے کی وجہ سے آٹھ اموات ہوئیں، اس کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے چار اموات ہوئیں۔  عمارتی ڈھانچے کے گرنے سے تین اور سمندری طوفان سے دو اور سردی کی وجہ سے ایک موت ہوئی۔