سندھ ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم کے ملزم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی


کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم کے کارکن کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم اسحاق عرف بوبی نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر ہائیکورٹ کے دو رکنی اپلیٹ بینچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

کالعدم تنظیم کے ملزم اسحاق عرف بوبی کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 2 بار پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے گلشن اقبال میں ن لیگ لائرز ونگ کے نائب صدر وقار شاہ کو قتل کیا تھا، کیس میں نامزد 4 ملزمان مفرور ہیں۔