اسلام آباد(صباح نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کے انکشافات پر22نومبر کو اجلاس طلب کیا ہے،
جس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔قائمہ کمیٹی نے اس معاملے پر سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سمیت تمام متعلقہ افراد کو طلب کرلیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2021 پر غور کیا جائے گا۔
اس سے قبل چیئرمین کمیٹی جاوید لطیف نے اس معاملے پر سابق چیف جج رانا شمیم کو بھی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں طلب کیا ہے۔