کراچی ، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا، شہری بلبلا اٹھے


کراچی(صباح نیوز)کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک جا پہنچ گیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے بعد شہری گرمی سے بلبلا اٹھے۔

لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں دن میں چار مرتبہ ساڑھے تین سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں  دورانیہ 10 سے 14 گھنٹے تک جاپہنچا ۔

نارتھ کراچی، سر سید ٹاؤن ،یو پی موڑ،کینٹ، ریلوے کالونی، سکیم 33، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، گلشن معمار، گڈاپ، کاٹھور، احسن آباد، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن، سرجانی ، بھینس کالونی ، گارڈن ،کھارادر، اولڈ سٹی ایریا ،لانڈھی، ابراہیم حیدری، منوڑہ،قائد آباد، ملت ٹاؤن، معین آباد اور ایئرپورٹ کے علاقے شامل ہیں، لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی متاثر ہو کر رہ گیا۔

شہرمیں پانی کی قلت پیدا ہو گئی۔ نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود  کے الیکٹرک کی شہر کی ڈیمانڈ پوری کرنے میں ناکام ہے۔