بی جے پی نے کشمیر کی منفرد حیثیت، اس کی تاریخی انفرادیت اور وقار کو لوٹا ہے ،فاروق عبداللہ


سری نگر:نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور ممبر بھارتی پارلیمنٹ فاروق عبداللہ نے  کہا ہے کہ بھارتی حد بندی کمیشن کی رپورٹ  سے جموں و کشمیر اور لداخ کی زمینی صورت حال بدل نہیں سکتی ۔

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے  کہا کہ  بی جے پی نے اس خطے کی منفرد حیثیت، اس کی تاریخی انفرادیت اور وقار کو لوٹا ہے۔ہماری معیشت کے ہر شعبے میں بر باد ہوئی ہے۔ ہمارے نوجوان پریشان ہیں، ہمارے تاجر بے مثال حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ہمارے سیاحت کے لوگ، ٹرانسپورٹروں اور کاریگروں کی حالت بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور ترقیاتی خسارے نے ہمارے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔