سرینگر(کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر یونائیٹیڈریزسٹینس فورم کی وائس چیر پرسن اور ماس موومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین شہید محمد اشرف صحرائی کو ان کے پہلے یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید محمد اشرف صحرائی کا حراستی قتل کا انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے ،ایک شہید کے باپ نے خود کو بھی قربان کرکے تحریک آزادی میں ایک نئی تاریخ رقم کی ،
شہید اشرف صحرائی کے پہلے یوم شہاد ت کے موقع پر اپنے پیغام میں فریدہ بہن جی نے کہاکہ شہید اشرف صحرائی کی کشمیریوں کے جدوجہد میں مثالی کردار ہے انہوں نے اپنے ہاتھوں اپنے پیاروں کے جنازے اْٹھا ئے،ان کے خاندان کے کئی شہداء کا خون اس تحریک میں شامل ہے وہ ایک شہید بیٹے جنید صحرائی کے والد بھی تھے شہیداشرف صحرائی نے زندگی کا بیشتر حصہ پس قید خانوں میں گزارانہوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈے ان کے حوصلے ،ہمت اور جرات کو کم نہ کرسکے ،فریدہ بہن جی نے کہا کہ شہید کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں وہ آخری دم تک تحریک آزادی کشمیرکے ساتھ ڈٹے رہے،
انہوں نے کہا کہ اشرف صحرائی کا حراستی قتل آج بھی عالمی ضمیر سے سوال کررہا ہے کہ کب تک وہ کشمیریوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی کاکردار ادا کریں گے،انہوں نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں ہمارے لئے قمتی اثاثہ ہیں جس کی بدولت کشمیری جلد اپنے مشن میں کامیاب ہونگے
انہوں بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی ظالمانہ کارروائیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو کشمیری عو ام پرظلم وتشدد روکنے ا ور ان کے بنیادی حقوق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں اور کشمیر میں شہید اشرف صحرائی سمیت دیگر کشمیریوں کے دوران حراست قتل کو نوٹس لیں۔