اٹک (صباح نیوز) مسجد نبوی ۖ میں توہین آمیز نعرہ بازی کے معاملے پرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کو ایک بار پھر مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ملزم کے ریمانڈ میں مزید توسیع کردی۔
پیر کی صبح شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کواٹک کی عدالت میں پیشی کے موقع پرعدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا۔
کچہری کے مین گیٹ پر بھی پولیس کے مسلح دستے تعینات کیے گئے تھے،کچہری کے اندر کسی بھی شخص کو جانے کی اجازت نہیں تھی،راشد شفیق کو مقدمہ میں ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس کی جانب سے ملزم کا مزید7یوم کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا۔
کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے ملزم راشد شفیق 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر اٹک پولیس کے حوالے کردیا، شیخ راشد شفیق کوعید کے دوسرے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ راشد شفیق کو گزشتہ روز سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا