اسلام آباد(صباح نیوز) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربرطانوی پارلیمنٹ میں احتجاج کا خیر مقدم کیا ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وکی فورڈ کی جانب سے کشمیریوں کے قتل عام پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ،خوش آئند ہے۔وکی فورڈ نے آرٹیکل 370 کی بحالی پر بھی زور دیا ہے ۔اینڈریو گیوین کی جانب سے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کے خلاف احتجاج پر وکی فورڈ اور اینڈریو گیوین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔بھارت میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہو رہی ہے۔عالمی دنیا بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا نوٹس لے۔