مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی


 راجوری: مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ۔ضلع راجوری میں ایک بھارتی فوجی راجوری نے اپنی سروس رائفل سے خودکو گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

بھارتی فوج کی ایلیٹ فورس سے تعلق رکھنے والے فوجی اہلکار این کے دیپک سنگھ نے ضلع راجوری میں اپنے یونٹ میں AK-47 رائفل سے اپنے آپ پر گولی چلا کر خودکشی کرلی۔ایک سینئرپولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ خودکشی کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فوجی اہلکارنے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔اس واقعے سے جنوری 2007مقبوضہ جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 521ہوگئی ہے۔