ریاسی میں 11 کشمیری نوجوان گرفتار،شوپیاں میں فوجی آپریشن شروع


سری نگر: بھارتی فورسز نے ضلع  ریاسی  میں 11 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔

بھارتی فوج،پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس اہلکاروں کی مشترکہ ٹیموں نے ضلع کے تین علاقوں کھوجہ پورہ زینہ پورہ، پیر پورہ کیگام اور چترہ گام کلاں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاںشروع کیں۔ایک پولیس افسر نے دعوی کیا کہ بھارتی فورسزنے ان علاقوں میں یہ کارروائیاں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد شروع کی ہیں۔

ضلع ریاسی میں 11 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ۔ نوجوانوں کو ضلع کے علاقے گرام موڑ سے گرفتار کیا گیا ہے۔قابض حکام نے دعوی کیا کہ گرفتار کئے گئے نوجوان پتھراو کرنے میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔مقبوضہ کشمیر پولیس کیء سربراہ ر وجے کمار نے ایک ٹویٹ میں دعوی کیا ہے کہ 2021 کے دوران  133 حریت پسند مارے گئے ہیں۔