اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان وقت کا دھارا بدل کر رہیں گے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان اور تحریک انصاف شروع دن سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں۔ لیکن بد قسمتی سے ہر جگہ چھوٹے چھوٹے نواز شریف بیٹھے ہیں۔ کوئی دھاندلی سے الیکشن جیتنا چاہتا ہے تو کسی کو ٹیکنالوجی کا خوف۔کوئی قومی اتفاق رائے کے ذریعے احتساب کا مخالف۔لیکن عمران خان وقت کا دھارا بدل کر رہیں گے۔