کراچی (صباح نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
نواز شریف نے حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر اظہارِ اطمینان کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت پر دباؤبڑھانے پر اتفاق بھی کیا۔
مولانا فضل الرحمن نے لاہور جلسے کو لانگ مارچ کی شکل دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ نواز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ پر جو بھی فیصلہ کرے گی ساتھ دیں گے۔
فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت کو مزید وقت دینا عوام اور ملک سے ظلم ہوگا۔پی ڈی ایم کے احتجاجی پلان کو آگے بڑھانے پر بھی دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا۔