آزاد کشمیر میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد 35سال سے بڑھا کر 40سال کردی  گئی


مظفرآباد(صباح نیوز)حکومت آزادکشمیر نے سرکاری اور نیم سرکاری محکمہ جات میں ملازمت کے لئے بالائی حد عمر میں نرمی کی منظوری دیدی۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن شعبہ قواعد سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے پانچ سال کی عمومی نرمی دیتے ہوئے عرصہ دو سال کے لئے بالائی حد عمر 35سال سے بڑھا کر 40سال کردی ہے۔

نوٹی فکیشن یکم اگست 2021تا31جولائی2023تک قابل عمل رہے گا اور اس کے بعد عمرکی بالائی حد ازخود35سال تصور ہوگی۔

اس نوٹی فکیشن کااطلاق محکمہ پولیس ،جیل خانہ جات اور ریسکیو1122کی ملازمت حصول پر نہیں ہوگا جبکہ عمومی اضافہ بالائی حدعمر کے بعد کسی بھی فرد کو بالائی حد میں عمر میں مزید نرمی کی صورت نہیں دی جائے گی۔