عبدالرشید ترابی نے باغ میں بچوں کو خسرہ اور روبیلاسے بچاؤ کی قومی مہم کا افتتاح کر دیا


باغ(صباح نیوز) سابق چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی آزاد کشمیر  عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ دنیامیں جنگ وجدل سے زیادہ وبائی امراض سے اموات ہوئیںہیں،وبائی امراض انسانوں کی سب سے بڑی دشمن ہیں،وبائی امراض سے بچنے کے لیے قومی اگاہی مہم احسن اقدام ہے۔

محکمہ صحت باغ نے خسرہ اور روبیلا جیسی موذی امراض سے بچاؤ کے لیے قومی اگاہی مہم چلاکر انسانیت کی سب سے بڑی خدمت کی ہے میں تمام ذمہ داران کو اس احسن قدام پر خراج تحسین پیش کرتاہوں،عوام اور محکمہ صحت مل کر مہم چلائیںتاکہ ان بیماریوں سے بچا جاسکے،ہمارے معاشرے میں صحت ، حفظان صحت سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی جاتیں۔

ان خیالات کااظہارانھوںنے محکمہ صحت کی طرف سے خسرہ اور روبیلا سے بچاوکی قومی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صابر مغل ،ڈپٹی کمشنر باغ،سردار عبدالعزیز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باغ،خالد کھوکھر،خان سلیم،خورشید چغتائی،سمیت دیگر قائدین شریک ہوئے،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے بچوںکو خسرہ اور روبیلاسے بچاو کے قطرے پیلا کر قومی مہم کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ایک وقت تھاکہ ایسی خطرناک بیماریوں کاکوئی اعلاج نہیںتھا سانئس نے ترقی کی اور سانئسی تحقیق سے ان بیماریوں کا اعلاج دریافت ہوا،لیکن کئی بیماریاں آج بھی موجود ہیں جن اعلاج دریافت نہیں ہوا،ان کے اعلاج کے لیے تحقیقات جاری ہیں،انھوںنے کہاکہ کرونا وباء نے پوری دنیا کو ہلا کررکھ دیا،پوری دنیا اس وباو سے متاثر ہے،انھوںنے کہاکہ بیماریوں سے بچاوکے لیے آگاہی مہم کے ذریعے سے ہی ہم ان خطرناک بیماریوں سے اپنے بچوں اور بڑوں کو بچاسکتے ہیں