کراچی (صباح نیوز)کراچی کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثار کھوڑوکی کرپشن کیس میں ضمانت18دسمبر تک منظور کر لی ۔ہفتہ کومحکمہ خوراک میں اربوں روپے کی کرپشن کے معاملے پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ضمانت میں توسیع کے لئے احتساب عدالت پہنچے ۔
نثار کھوڑو کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی 18 دسمبر تک 10 لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔