الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے ای وی ایم پر پیر کو بریفنگ مانگ لی


اسلام آباد (صباح نیوز) الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے پائلٹ پراجیکٹ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے  (پیر ) کے روز بریفنگ مانگ لی ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت ای وی ایم کے حوالہ سے مکمل دستاویزی ریکارڈ فراہم کرے ۔ الیکشن کمیشن بریفنگ کے بعد ای وی ایم پائلٹ پراجیکٹ کا فیصلہ کرے گا ۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے پائلٹ پراجیکٹ کے حوالہ سے الیکشن کمیشن کی مشاورت کا عمل جاری ہے ۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں قائم ٹیکنیکل ایویلیویشن کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی ۔ بریفنگ کے بعد الیکشن کمیشن این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں ای وی ایم کے استعمال کے حوالہ سے پائلٹ پراجیکٹ کے حوالہ سے حتمی فیصلہ کرے گا ۔