اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ارسز ٹریکٹر اور اے آر وائی گولڈ ریفرنسز کی سماعت کرے گا ۔
اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں آصف علی زرداری پر 10 ملین ڈالرز رشوت لینے کا الزام تھا ۔
احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو دونوں مقدمات میں ناکامی شواہد کی بنا پر بری کر دیا تھا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ دونوں ریفرنسز پر پیر کے روز سماعت کرے گی