کراچی (صباح نیوز)تین روزہ رنگا رنگ فرنیچر اینڈلیونگ نمائش کا آغازایکسپو سینٹر میں ہوگیا،جہاں پاکستان اور دنیا کے خوبصورت اور دیدہ زیب فرنیچر دیکھنے اور خریدنی کا موقع مل رہا ہے خریداروں کوکراچی ایکسپو سینٹرکے دو ہالز پر مشتمل تین روزہ نمائش میں مقامی اورغیر مقامی سطح کے اعلی معیار کے 45 برانڈز کے ورسٹائل فرنیچر خریداروں کودیکھنے اور خریدنی کا نادر موقع دستیاب ہے۔ سی ای او آر ایف ایونٹس ڈاکٹر نازش فیصل کا کہنا ہے سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات ولیبرسعید غنی کی جانب سے نمائش کا افتتاح کردیا گیا،،
افتتاح کے بعد صوبائی وزیرنے نمائش کادورہ کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایونٹ آرگنائزرکومبارکباد پیش کرتا ہوں ،، کووڈ اورلاک ڈاون کے باوجود منفرد اورخوبصورت نمائش جوش وخروش کیساتھ کرنا خوش ائند ہیں ،
انکا کہنا تھا کہ وہ شہریوں کو ،،امید دلاتے ہیں کہ شہرکی رونفیں پھربحال ہونگی۔۔کاروباری افراد کی جانب سے شہرمیں نمائشوں کا انعقادخوش آئند ہے،سعید غنی کا کہنا تھا کہ فرنیچراورلکڑی کی صنعت کوفروغ دینے کیلئے حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی ہیں،،نئے روزگار کے مو اقعوں کیساتھ نت نئے ڈیزائن کے کام کرنیوالے ہنرمندوں کواچھی اوربہترانکم کے مواقع ملیں گے،،
سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں پہلے ہی مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزارروپے مقررکی ہے جوپورے ملک میں سب سیزیادہ ہے۔۔سی ای او ڈاکٹر نازش فیصل کا کہنا ہے نمائش میں برائیڈل بیڈ روم سیٹ،، جہیزاورگھریلوفرنیچرمیں خصوصی ڈسکاونٹس دئیے جارہ ہے ہیں،نمائش میں ایک سے بڑھ کر ایک برانڈ کے خوبصورت فرنیچر دیکھنے کاموقع خریداروں اوروزیٹرزکوفراہم کیا گیا ہے ،شہری بڑی تعدادمیں ایکسپوسینٹرکا رخ کررہے ہیں جسمیں بچوں اوربڑوں کیاستعمال کی ورائٹی موجود ہے،،ایکسپوسینٹرکے دونوں ہالزمیں پہلے روزخریداروں کا رش لگ گیا،،
ایکسپوسینٹرآنیوالے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرڈسکاو نٹ ریٹ پرخریداری کررہے ہیں نمائش میں مستقل بیڈ ریسٹ کرنیوالے مریضوں کیلئے خصوصی بیڈ بھی رکھے گئے ہیں جو عین ڈاکٹروں کی ہدایت کیمطابق تیارکیے گئے ہیں جو اسپتالوں سمیت گھروں میں مریضوں کیلئے استعمال ہوسکتے ہیں،، ترکی کے انٹیریرڈیزائنرکا بھی اسٹال لوگوں کی توجہ حاصل کررہا ہے،، نت نئیڈیزائن اورمضبوط لکڑی سے تیارکیا جانیوالا فرنیچراپنی مثال آپ ہے