اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی کابینہ نے قومی احتساب بیورو ( نیب )کی سفارش پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیب کی سفارش پر اور وزارت داخلہ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی سرکولیشن کے منظوری دی ہے جس کے بعد شہباز شریف اور سید قائم علی شاہ کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی موجودہ حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا تاہم وہ عدالت کی اجازت سے بیرون ملک بھی جا چکے ہیں۔ اب دوبارہ نیب کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔