اسلام آباد (صباح نیوز)قانون سازی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ (ن )شہباز شریف کو باضابطہ خط لکھ دیا۔ جس میں انتخابی اصلاحات بل سمیت دیگر اہم قوانین پر اتفاق رائے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ انتخابی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور ہوچکا لیکن سینیٹ سے منظور نہیں ہوا، حکومت نے اس بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چاہتے ہیں کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی دوبارہ سے بل پر بات چیت کرے، سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر بل کے معاملے پر ہمیں اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔