جامع مسجدپارلیمنٹ میں قرآنی خوانی وخصوصی دعا


اسلام آباد (صباح نیوز)جامع مسجدپارلیمنٹ میں قرآنی خوانی ہوئی۔خصوصی دعا کی گئی۔

اور اسپیکر اسدقیصر نے مسجدکے توسیعی منصوبے کا اعلان کردیا۔ جامع مسجدپارلیمنٹ ہاوس میں ماہانہ قرآن خوانی ہوگی۔ خطیب مولانا احمد الرحمان نے سب کو مدعو کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں جمعرات کے روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ محترمہ کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر، اراکین پارلیمنٹ، میڈیا کے نمائندوں اور قومی اسمبلی اور سینٹ کی عملے نے شرکت کی۔

قرآن خوانی کے اختتام پر مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے خطیب جامع مسجد پارلیمنٹ ہاؤس مولانا احمد الرحمان نے دعا کرائی۔ دعا کے بعد میڈیا کے توجہ دلانے پر اسپیکر اسد قیصر نے جامع مسجدپارلیمنٹ کی توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

انھوں نے سیکرٹری اسمبلی کو اس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کردیں۔ سی ڈی اے حکام کی جانب سے اس بارے میں رپورٹ تیار کی جائے گی ۔نمازیوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافے پر مسجد کی توسیع کی جانب توجہ دلائی گئی تھی ۔

منصوبے کے جلد ابتدائی کام کا آغاز متوقع ہے ۔ جامع مسجد پارلیمان میں باقاعدگی سے ماہانہ قرآن خوانی بھی ہوگی۔ ملک سلامتی ترقی خوشحالی کے خصوصی دعا ہوگی ۔اسپیکر اسد قیصر خود بھی شریک ہونگے۔ ارکان پارلیمینٹ کو بھی مدعو کیا جائے گا ۔