یکم دسمبر کینو کی ایکسپورٹ شروع ہوجائے گی


سرگودھا(صباح نیوز )24 نومبر سے کینو کی فیکٹری کام شروع کردے گی،یکم دسمبر کینو کی ایکسپورٹ شروع ہوجائے گی، ان خیالات کا اظہار صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی چوہدری شعیب احمد بسرا بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ موسمی تبدیلی کی وجہ پیدوار کم ہوئی ہیں جبکہ کینو کے سائز (حجم )میں فرق پڑا ہیں، چوہدری شعیب احمد بسرا نے کہاکہ سرکاری محکمہ سارا سال زبانی جمع خرچہ کرتے ہیں جبکہ عملی کام کوئی نہیں کرتے، کینو کے زمینداروں کو موسمی تبدیلی بروقت آگاہی اور قبل از وقت انتظامات نا ہونے سے امسال پیدوار 30 سے 40 فیصد کم ہوئی ہیں ۔

چوہدری شعیب احمد بسرا نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان سمیت تمام اداروں کو موجود صورت حال اور پیدوار میں کمی کے حوالے سے آگاہ کردیا،انہوں نے کہاکہ آئندہ سوموار 15 نومبر سے ضلع بھر فیکٹریاں کام شروع کر دے گئی، جبکہ کراچی سی پوٹ سمیت متعلقہ اداروں کو حکومت نے یکم دسمبر 2021 سے ایکسپورٹ شروع کرنے کے احکامات شروع کردئیے ہیں۔