پی آئی اے کا بین الاقوامی اور اندرون ملک فضائی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان

اسلام اباد(صباح نیوز)پی آئی اے کا بین الاقوامی اور اندرون ملک  فضائی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کردیا ۔ پی آئی اے نے کویت، بحرین ، دوحہ ، سمیت  دمام اور جدہ  کے لیے نئی بین الاقوامی پروازیں آپریشن میں شامل کر لی ہیں اندرون ملک پروازوں میں کراچی اور پشاور کے درمیان ہفتہ وار اضافی پروازوں کے ساتھ ملکی نیٹ ورک کو وسعت دی ہے کراچی سے پشاور کے لئے تیسری ہفتہ وار پرواز 25 جنوری سے شیڈول کا حصہ بنے گی پی آئی اے نے لاہور سے کویت کے لیے بھی ہفتہ وار دو طرفہ پروازیں 25 جنوری سے بحال کر دی ہے

لاھور  سے دمام کے لئے نئی ھفتہ وار دو  پروازیں 22 جنوری سے اڑان بھریں گی قومی ائیرلائن کی سیالکوٹ سے بحرین کے لئے ہفتہ وار پرواز 20 جنوری سے جبکہ سیالکوٹ سے دوحہ کے لیے نئی دو طرفہ ھفتہ وار پرواز کا21 جنوری سے آغاز ہو گا فضائی آپریشن میں اضافی پروازیں سیالکوٹ سے جدہ کے لیے 20 جنوری سے چلائی جایئں گی۔  یہ  پروازیں دوبارہ سے بحال کردہ اور ملک کے نئے شہروں سے بین الاقوامی پروازوں پر مشتمل ہیں پی آئی اے اپنے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر بیرون ملک اور ملک کے اندر آسان رسائی سمیت روابط کو جوڑنے لئے اقدامات اٹھاتی رہے گی ۔