سیاسی بچوں کی زندگیوں پر ترس آتا ہے،شہباز گل


اسلا م آباد (صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ سیاسی بچوں کی زندگیوں پر ترس آتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی بچوں کی زندگیوں پر ترس آتا ہے۔بیچارے مہینوں سائیلنٹ موڈ پر رہتے ہیں۔ پھر کسی چھوٹے بڑے واقعہ سے امیدیں لگاکر سوچتے ہیں شاید اس بار حکومت کو کوئی نقصان پہنچے اورہماری باری آئے۔

بھلا کبھی کوے کے کہنے پر بھی بیل مرتے ہیں۔ہر مافیا عمران کے مخالف ہے ۔اب کپتان اور بھی کھل کر کھیلے گا۔