تکمیل پاکستان کےلئے امت کو اقبال کا پیغام سمجھنا ہوگا،ثمینہ احسان، نصرت ناہید


اسلام آباد (صباح نیوز) جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین صوبہ شمالی پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان اور ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید نے کہا ہے کہ علامہ محمداقبال کی شاعری آج بھی امت کو بیدار کرنے کیلئے وہی کردار ادا کر سکتی ہے جو اس نے قیام پاکستان کے سلسلے میں کیا تھا۔ اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا اور امت کو اپنی شاعری کے ذریعے اس کی تعبیر کے گر سکھائے۔ آج تکمیل پاکستان کےلئے بھی امت کو اقبال کا پیغام سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے غلامی کو موت قرار دیا،جبکہ ہم آج آزاد ہونے کے باوجود آئی ایم ایف اور اقوامِ مغرب کی غلامی میں مبتلا ہیں۔ اقبال نے مسلم نوجوان کو شاہین سے تعبیر کیا اور مشکلات و مصائب میں اپنی خودی برقرار رکھتے ہوئے جس طرح اُڑنے کی تعلیم دی وہ ہمارے لئے سبق ہے کہ ہم مشکلات سے نبردآزما ہونے کے لئے تیار رہیں اور ہر حال میں اپنی خودی برقرار رکھیں۔

جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین صوبہ شمالی پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان اور ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید نے یوم اقبال کے حوالے سے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اقبالیات کو نصاب تعلیم کا لازمی جزو بنایا جائے کیونکہ یہ امت مسلمہ کو اپنی سنہری تاریخ سے روشناس کرانے کے ساتھ امید کا پیغام بھی دیتا ہے اور انہیں سکھاتا ہے کہ وہ کس طرح اپنی کھوئی ہوئی عظمت کو دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

نصرت ناہید نے کہا اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں میں بیداری کی روح پھونکی اور انھیں اپنے مقام و حیثیت اور ذمہ داریوں کا احساس دلایا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری کا ایک بڑا حصہ قرآن کی تفسیر ہے