سترہ نومبر کو طلبہ ،28 نومبر کو نوجوان لاکھوں کی تعداد میں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، میاں محمد اسلم


اسلام آباد(صباح نیوز )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت اور تعلیمی نظم کی تباہی جیسے حکومتی اقدامات کے خلاف 17نومبر کو طلبہ اور 28 نومبر کو نوجوان لاکھوں کی تعداد میں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، پوری قوم مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت اور بدترین طرز حکمرانی سے بے زار اور باغی ہو گئے ہیں، انھوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت کے کمیشن مافیا نے جہاں دیگر شعبوں کو تباہ کیا وہیں تعلیم کے شعبے کا بھی جنازہ نکال دیا ہے، حکو مت نے کرپٹ مافیا کو تحفظ دے کر عوام کو لاوارث چھوڑدیا اور عوام کو ذخیرہ اندوزوں، چینی، آٹا، بجلی، پٹرول چور مافیا کے حوالے کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے روڈ کاروں کے اسلام آباد پہنچنے پر منعقدہ ظلبہ کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حمزہ محمد صدیقی ، نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمد کاشف چوہدری ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد دنیال عبداللہ ، عامر بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

میاں محمد اسلم نے کہا آج حکومتی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی بدولت ملکی تعلیمی نظام وینٹیلیٹر پہ آخری سانسیں لے رہا ہے ہم ملک بھر سے طلبہ کی بڑی تعداد کو ڈی چوک بلائیں گے اور انکے حقوق کا دفاع کریں گے ،نے حکومت پر زور دیا کہ وہ تعلیمی بجٹ کو پانچ فیصد کیا جائے، انھوں نے کہا  جماعت اسلامی پانامہ سکینڈل، پنڈورا پیپرز، قوم کی دولت لوٹنے والوں اور میگا سکینڈلز، قرضے معاف کرانے والوں کے احتساب کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

حمزہ محمد صدیقی نے کہا پاکستان کے طلبہ حکو متی پالیسیوں کی وجہ سے بد ترین مسائل کا شکار ہو چکے ہیں ، پاکستان میں تعلیم کا حصول ناممکن بنا دیا گیا ہے ، ایسے میں اسلامی جمعیت طلبہ نے  جدید، ترقی یافتہ اور یکساں نظام تعلیم کی فراہمی، تعلیم کے لیے بجٹ کے 4 فیصد کا اختصاص، فیسوں میں کمی، تعلیم پر ظالمانہ ٹیکس کا خاتمہ، تعلیمی کرپشن کا خاتمہ، دو سالہ ڈگری پروگرام کی بحالی، طلبہ یونین کی بحالی،کا خاتمہ اور کی بحالی جیسے مطالبات کی منظوڑی کے حو الے سے ملک بھر میں روڈ کاروں شرو ع کر رکھے ہیں

انھوں نے کہا طلبہ حقوق کے حصول کے لئے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی مہم زور و شور سے جاری ہے،جس کے تحت 17نو مبر کوڈی چوک اسلام آباد میں لاکھوں طلبہ جمع ہو کر اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیں گے ۔