اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چوہدری تنویر کی گرفتاری غنڈہ گردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پربیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری تنویر کو کچھ ہوا توعمران خان ذمہ دار ہوں گے ضمانت پر ہونے کے باوجود گرفتاری قابل مذمت اور حکومتی غنڈہ گردی ہے وہ ہسپتال میں زیرعلاج تھے، بیٹے کی شادی کے لئے آئے تھے لیکن گرفتار کرلیا گیا ،عمران خان ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے عدم اعتماد کی تحریک ناکام نہیں ہوگی۔