پنجاب حکومت کابلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ


لاہور(صباح نیوز) پنجاب حکومت نے بلدیاتی  انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت پنجاب نے بلدیاتی نظام کے تحت نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیاد پر کروانے کا اعلان کیا تھا۔ صرف مئیر کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اب نچلی سطح پر بھی بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔

وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں ڈسٹرکٹ مئیر اپنی کابینہ بھی تشکیل دے گاجس میں دو خواتین کی موجودگی لازم قرار دی گئی ۔ اس کے علاوہ نیبرہوڈ اور ویلج کونسل میں بھی خواتین کی نمائندگی ایک سے بڑھا کر 2 کر دی گئی ۔