انٹربینک میں ڈالر مہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں مندی


کراچی (صباح نیوز)انٹر بینک میں ڈالر1.63روپے مہنگا ہو گیا ۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، ایک وقت میں ڈالر کی قدر ایک روپے 63 پیسے بڑھ کر 172 روپے 14 پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی 500 پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھی گئی ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر پاکستان کے اکانٹ میں ڈپازٹ کئے جانے کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔