افغان قائم مقام وزیرِ خارجہ کل درورہ پرپاکستان آئیں گے


اسلام آباد(صباح نیوز) افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی وفد کے ہمراہ کل دورہ پرپاکستان آئیں گے ۔

قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی دورہ پاکستان کے دوران معاشی صورتِ حال، ٹرانزٹ اور پڑوسی ممالک سے نقل و حمل میں آسانی پر بات کریں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی پاکستان کی خصوصی دعوت پر آ رہے ہیں۔

قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی اسلام آباد میں 11 نومبر کو ہونے والے شیڈول ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔