شاد رہے پاکستان آئی ایس پی آر کا یومِ پاکستان کی مناسبت سے پرومو جاری


راولپنڈی (صباح نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے شاد رہے پاکستان کے عنوان سے پرومو جاری کردیا۔

آئی ایس پی آر نے 82واں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرومو جاری کردیا۔جاری کردہ نئے پرومو کا مرکزی خیال شاد رہے پاکستان رکھا گیا ہے، قومی ترانے میں شاد رہے پاکستان وطن عزیز کیلئے دعا ہے جبکہ قومی ترانے سے مرکز یقین شاد باد بھی پرومو میں نمایاں ہے۔

یوم پاکستان کی وطن عزیز کی ڈائمنڈ جوبلی کے باعث خصوصی اہمیت ہے، 23مارچ کو 82واں یوم پاکستان بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ 81 ویں یوم پاکستان کے موقع پر شانداراور پروقار پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔