اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے پرائم منسٹر ہاوس میں آرمی چیف کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔