لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کل کیا ہو گا یہ صرف اللہ تعالی کی ذات جانتی ہے مگر عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں۔کرسی اور طاقت کا غلط استعمال اور اس کو دائمی سمجھ لینے والے کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے۔
ان خیالات کااظہار مریم نواز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ تکبر اور گھمنڈ کا پہاڑ آج جب ان لوگوں کے در پر حاضری دے رہا ہے جن سے ہاتھ ملانے کو وہ اپنی توہین سمجھتا تھا تو زندگی اور سیاست کے طالبعلم سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔4 سال عوام کی طرف سے مجرمانہ بے حسی اور غفلت برتنے والے ،مہنگائی اور نااہلی سے انکی زندگیاں تباہ کرنے والے کو آج اچانک جلسوں میں روتا دھوتا دیکھ کر جھرجھری آتی ہے۔ ریاستی طاقت استعمال کر کے دوسری جماعتوں کو توڑنے کی کوشش کرنے والے کا ایک ایک لمحہ اب اراکین کی منتیں کرنے میں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنے مخالف اور دشمن کو بھی۔ صبر اور تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا۔طاقت کا رعب نہیں جمایا، دھمکیاں نہیں دیں، تمسخر نہیں اڑایا۔کرسی جاتی دیکھ کر میں چھوڑوں گا نہیں جیسی بازاری زبان استعمال نہیں کی۔ عمران خان کو دیکھ کر عبرت ہوتی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاست میں اتار چڑھا آتے رہتے ہیں اور حکومت بھی آنی جانی شے ہے مگر تکبر اور ظلم انسان کے آگے آتا ہے۔ نواز شریف صاحب پر یہ انکی ذاتی و سیاسی زندگی کا شاید مشکل ترین وقت تھا مگر بدترین حالات کے باوجود ان کا کوئی ساتھی انھیں چھوڑ کر نہیں گیا۔کیونکہ انھوں نے ہر کسی کو عزت دی۔صرف ہو رہا ہے اور انھی حکومت بھی اسکی ہے! یہ سب مکافات عمل نہیں تو اور کیا ہے؟ انسان کو انسان نا سمجھنے والے کا یہی انجام ہے! مجھ سمیت سیاست اور زندگی کے طالب علم ضرور غور کریں!۔