کارکنان اٹھو اور ظلم کے بت گراکر سندھ کے حقوق چھین لو، فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ حقوق مارچ سے متعلق کارکنان کے نام اہم پیغام جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ حقوق مارچ وہ تحریک ہے جس کا انتظار سندھ کی زمین کو تھا۔

فواد چوہدری نے کارکنان کو پیغام دیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں اٹھو، ظلم کے بت گرا کر سندھ کے حقوق چھین لو۔