تحریک لبیک پاکستان پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد پنجاب حکومت کابڑا فیصلہ


لاہور(صباح نیوز)  پنجاب حکومت نے انصار الاسلام پرپابندی کا ریفرنس وفاقی کابینہ سے واپس منگوالیا، محکمہ داخلہ نے چند ماہ قبل انصاراسلام پر پابندی کا ریفرنس ارسال کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک لبیک پاکستان پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ، محکمہ داخلہ پنجاب نے انصار الاسلام پرپابندی کاریفرنس کابینہ سے واپس منگوالیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ نے چند ماہ قبل انصاراسلام پر پابندی کا ریفرنس ارسال کیا تھا تاہم کئی ماہ تک محکمہ داخلہ نے اسکی پیروی ہی نہ کی تھی۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ریفرنس بغیرکسی کارروائی واپس لے لیاہے، انصار الاسلام جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم ہے۔

یاد رہے رواں سال مارچ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے دوران پنجاب حکومت نے جے یو آئی (ف)کی ذیلی تنظیم الانصار پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔