کراچی(صباح نیوز)کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں10 روپے فی کلو اضافے کردیا ۔ دودھ کی قیمت شہر کے مختلف علاقوں میں 140روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ اس قبل دودھ 130 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا تھا۔
سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ڈیری فارمرز نے از خود پھرسے دودھ کی قیمت بڑھادی ۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو قیمت کا تعین کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ڈیری فارمرزکے کمشنر کراچی سے مذاکرات بھی جاری تھے۔
کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت میں آنے والے تخمینہ کیلئے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔سفارشات پر اجلاس کے باوجود ڈیری فارمرز نے دودھ مہنگا کردیا ۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ چارسال سے دودھ کی قیمت نہیں بڑھ سکی اضافہ ناگزیرتھا۔