سرکاری نرخ سے زائد پر چینی بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،عثمان بزدار


لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سرکاری نرخ سے زائد پر چینی بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ سرکاری نرخ سے زائد پر چینی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران دفتروں سے نکل کر مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے کریں، چینی کے ریٹ کو مانیٹر کیا جائے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، حکومت چینی کی دستیابی او رمقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع کی آڑ میں عام آدمی کا استحصال نہیں ہونے دیں گے، مافیا کی سرکوبی کے لئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھایا جا رہا ہے، چینی کی قیمت میں بلا جواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، صوبے کے عوام کا مفاد بے حد عزیز ہے، کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے، چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ روکنے کیلئے ہر آپشن استعمال کیا جائے گا۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں چینی کی کوئی قلت نہیں، وافر ذخائر موجود ہیں، چینی کی قیمت میں اضافے اور ذخیرہ اندوزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔