اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول، بجلی اور آئی ٹی پیکیج سے مڈل کلاس کو ریلیف د یا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میںانہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے صدی کے سب سے بڑے سانحہ کورونا کے درمیان 1200ارب اور مرکزی بنک کے ذریعے 2000ارب سے معیشت، کاروبار اور روزگار کھڑا کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اب پٹرول، بجلی، کفالت، روزگار، صنعتی اور آئی ٹی پیکیج سے مڈل کلاس کو پالیسی دی، اسریلیف کا بوجھ حکومت اپنے وسائل سے پورا کرے گی۔