سوشل میڈیا پر وزیراعظم کو بھی نہیں چھوڑا جا رہا،کوئی پوچھنے والا نہیں،عمران خان کاپیکا آرڈیننس کا دفاع


اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے، پیکا آرڈیننس کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وزیراعظم کو بھی نہیں چھوڑا جا رہا، کوئی پوچھنے والا نہیں۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے کہا کہ یہ قانون 2016 میں بنایا گیا، ہم صرف اس میں کچھ ترامیم کرنے جا رہے ہیں، اس قانون پر کافی شور مچا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون کو لانے کا مقصد یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر جس طرح کا گند آرہا ہے کہ اسے کنٹرول کرنا ضروری ہے، چائلڈ پورنوگرافی کی بھرمار ہے، ایسا مواد کسی مہذب دنیا کے سوشل میڈیا پر نہیں جیسا ہمارے ہاں موجود ہے۔ سوشل میڈیا پر وزیراعظم کو بھی نہیں بخشا جارہا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پیکا قانون 2016 میں بنا تھا جس میں ترمیم کر رہے ہیں جو سربراہ قانون نہیں توڑتا اسے کبھی آزاد صحافت یامیڈیاسے خطرہ نہیں ہوتا، 70فیصدخبریں میڈیامیں ہمارے خلاف آئیں لیکن فرق نہیں پڑا، پیکاقانون سوشل میڈیا پر آنے والے گند کو روکنے کیلئے لارہے ہیں چائلڈ پورنوگرافی، سوشل میڈیا پر انتہائی غلیظ چیزیں آرہی ہیں، ایف آئی اے کے پاس سوشل میڈیاسے متعلق 94ہزار کیسزہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تک کیخلاف نازیبا اور غیراخلاقی مہم چلائی جارہی ہے پہلے کہا گیا وزیراعظم نے بنی گالہ میں غلط کام کیا آج 3سال ہوگئے غلط خبردینے والے صحافی کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی اسی صحافی نے پھر خبر دی کہ وزیراعظم کی اہلیہ گھر چھوڑ کر چلی گئی جو غلط ہے لیکن صحافی کیخلاف پھربھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کو3سال سیانصاف نہیں ملاتوعام آدمی کا کیا ہو گا؟ جنگ جیوگروپ نے شوکت خانم اسپتال کیخلاف بے بنیادخبر دی کہاگیاشوکت خانم کے فنڈ پی ٹی آئی کے لئے استعمال ہو رہے ہیں شوکت خانم اب جنگ جیوکیخلاف یوکے میں کیس کرنے جارہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے صحافی بیٹھے ہیں جو پیسے لے کر گند اچھال رہے ہیں ساری زندگی تنقید برداشت کی ہے جو غیرذمہ دارانہ چیزیں یہاں آتی ہیں کسی اورجمہوری ملک میں نہیں ہوتا، پیکاقانون کاکوئی آزادی صحافت سے تعلق نہیں ہے اچھے صحافی پیکاقانون سے خوش ہونگے کیونکہ جعلی خبریں رکیں گی خواتین سے متعلق گند اچھالناکسی کوزیب نہیں دیتا اندازہ لگائیں وزیراعظم آزادکشمیرکاانتخاب کیاگیاتوتنقیدکی گئی یہ کہاگیا جادو ٹونے سے وزیراعظم آزادکشمیر کا انتخاب کیا گیا اس قسم کی خبرکسی اورملک میں چلائی جاتی تو کیسز ہوتے ۔۔